Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8374
    Shaista Khan
    Participant

    جرمنی کی مغربی ریاست باڈن وورٹمبرگ کی حکومت نے اسکولوں میں چہرہ ڈھانپنے اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    اسکول کے اساتذہ کے ليے يہ قانون پہلے ہی موجود تھا تاہم اب طلباء کے ليے بھی يہی قانون ہو گا۔ فی الوقت یہ نئے قواعد پرائمری اور سیکندڑی اسکولوں کے لیے ہیں۔

    ریاست کے منتخب سربراہ اور گرین پارٹی کے رہنما ونفریڈ کریٹشمن نے کہا کہ چہرہ چُھپانہ آزاد معاشرے کا حصہ نہیں۔

    نقاب یا حجاب کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پابندی لڑکیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کیونکہ انہیں اکثر زور زبردستی سے اس پر مجبور کیا جاتا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.