- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد ، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان نے فری ہینڈ کام نہیں کرنے دیا۔
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ شبر زیدی نے کراچی میں اپنے قریبی حلقہ احباب میں کھلے عام کہا کہ میں کیا کروں ،جس کرپٹ پر ہاتھ ڈالتا تھا یہ کہتے تھے کہ وہ ہمارے فنانسر ہیں۔
دریں اثناایف بی آرکے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ارب پتی اراکین اسمبلی ریاستی اسپانسرشپ کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خاموشی توڑ دی اور اپنے کھلے خط میں اپنی ناکامی کی وجوہات بتا دیں۔
شبر زیدی نے کہا کہ یہ اراکین اسمبلی ایسی ٹیکس پلاننگ کرتے ہیں جو وہ نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ارب پتی اراکین قومی اسمبلی ان سے کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ ان کی اکنامکس دیگر معزز شخصیات کے مقابلے میں ناکام رہی، بطور چیئرمین ایف بی آر وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں تمام تر کرپشن ذاتی حیثیت میں کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ بیرون ملک جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.