- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Social Arena
لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی اعلان کردہ نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع کردی گئی ہے۔
Shabana Azmi and Sajal Ali ⭐️⭐️⭐️⭐️ https://t.co/VtRhojGI9b
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 15, 2021
جمائما گولڈ اسمتھ کے مطابق ان کی آنے والی نئی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کام کریں گی جب کہ ممتاز بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی اپنے فن کے جلوے بکھیریں گی۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ناموں کے ساتھ اسٹار کا ایموجی بھی بنایا ہے۔
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 15, 2021
باز بامگ بوائے کی جانب سے شیئر کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم رومانوی اور مزاحیہ ہوگی۔
فلم میں عاصم سی، شیکھر کپور، للی جیمز، ایما تھومپسن، شہزاد اور روب برائیڈون بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے دکھائی دیں گے۔
پاکستان کی ممتاز اداکارہ سجل علی گزشتہ دنوں لندن گئی تھیں تو ملک میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ وہ کسی ہالی ووڈ کے پروجیکٹ کو سائن کرنے کے لیے گئی ہیں مگر ان کی جانب سے مسلسل خاموشی تھی۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکاروں اور اداکاراؤں کے ناموں کا اعلان کرکے اس خاموشی کو توڑ دیا ہے اور اس بات کی بھی تصدیق کردی ہے کہ سجل علی ہالی ووڈ کی فلم میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.