Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9687
    Syed Muhammad
    Moderator

    لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری 2021 میں پاکستان آئے گی۔

    لاہور میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے مزید کہاکہ کرونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے باعث ڈومیسٹک کیساتھ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی بھی کرنے جارہے ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری 2021 میں پاکستان آئے گی اور جواب میں مارچ 2021 میں پاکستان جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔ نئے آئین میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ شامل نہیں اور کرکٹ کمیٹی ختم نہیں کر رہے بلکہ چیئرمین کی تلاش ہے جبکہ پی ایس ایل فرنچائز کا معاملہ عدالت میں ہے لہذا تبصرہ نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کلب کرکٹ پی سی بی کیلئے بہت ضروری ہے، ملک میں اپنے تمام کلبوں کو رجسٹرڈ کریں گے۔ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کرونا کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی، اب تک 2 کرکٹ ایسوسی ایشنز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں دیگر بھی ہوں گی۔

    نئے قانون میں 6 ایسوسی ایشنز رکھی گئی ہیں، ہماری 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کلب کرکٹ کو چلائیں گے، پی سی بی کیلئے کلب کرکٹ بہت ضروری ہے، اس لیے تمام کلبز کو رجسٹرڈ کیا جائیگا۔

    انھوں نے انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان دورے سے متعلق کہا کہ زمبابوے کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کریگی، امید ہے ملک میں مزید کرکٹ بھی آئے گی، پاکستان ٹیم بھی نیوزی لینڈ جائے گی،جہاں 2 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل کے حوالے کہاکہ ابھی یہ کیس عدالت میں ہے اس لیے کیس کے حوالے سے ابھی بات نہیں کی جا سکتی، تاہم پی سی ایل میچز کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، مشکل حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ بہترین کام کر رہا ہے۔ کرونا وائرس کے بعد کرکٹ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

    This article originally appeared on Nawai Waqt

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.