Jirga Sports

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12550
    Shaista Khan
    Participant

    راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کا راج رہا، حسن علی نے ذمہ دارانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں 1،دوسری اننگزمیں4 وکٹیں جبکہ حسن علی نے پہلی بارٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لیں۔

    حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی بدولت 95 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ پاکستان نے میچ میں 95 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 0-2 سے کلین سوئپ کر لیا۔

    حسن علی کو 10 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد رضوان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    2003 کے بعد پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر سیریز میں کلین سوئپ کے حوالے سے  ’PakvRSA‘ ،’Congratulations Pakistan‘، ‘Hassan Ali کے ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے ہیں۔

    قومی ٹیم کی جیت پر جہاں عوام خوش ہیں وہیں شوبز سمیت دیگر معروف شخصیات کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔

    نامور اداکار ہمایوں سعید نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

    ہمایوں سعید نے ٹوئٹ میں حسن علی، شاہین آفریدی، بابراعظم کارکردگی کو بھی سراہا، انہوں نے لکھا کہ اس جیت کا کریڈٹ وقار یونس کو بھی جاتا ہے۔

    اداکار ہمایوں سعید نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کو پاکستان کرکٹ کی عظیم فتح قرار دیا۔

    گلوکار و میزبان فخر عالم نے بھی پاکستان کی جیت کو سراہا اور کہا کہ ہم نے اپنے وطن میں ٹیسٹ کرکٹ کا مضبوط کیس لڑا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔

    سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی قوم کو جیت کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ بہترین پرفارمنس، اس ٹیسٹ سیریز سے پوری ٹیم کو بہت زیادہ اعتماد ملے گا۔

    انہوں نے 17 برس بعد جنوبی افریقہ کے خلاف جیت پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور پاکستان آنے پر جنوبی افریقی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    صحافی احتشام الحق نے بھی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔

    پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز نے بھی 17 برس بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی جیت پر مبارکباد دی۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.