Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 weeks, 1 day ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8307
    Syed Muhammad
    Moderator

    پاکستان نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ دو طرفہ  تعلقات کو بہتر بنانا اس کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔

     خارجہ امور کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے آج وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے باوجود کرتارپور راہداری کھولنے کا بڑا اقدام کیا اور بالاکوٹ میں بھارت کی مہم جوئی کے بعد حراست میں لئے گئے بھارتی پائلٹ کوجذبہ خیرسگالی کےطورپر رہاکیا۔

    انہو ں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات پرامن طور پر حل کرنا چاہتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت کو نتیجہ خیز مذاکرات کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

    قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے وزیر سید فخر امام نےکہا ہے کہ گندم اور کپاس جیسی بڑی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کےلئے کسانوں کو معیاری بیج فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

    قومی اسمبلی میں حکومت کی زرعی پالیسی پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اس بات  کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسان صرف منظور شدہ بیج ہی استعمال کریں۔

     وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نہری نظام اور فارم کے پانی کےنظم و نسق کو بہتر بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرسے ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    آٹے کی قیمت کے حوالے سے وزیرنے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ترسیل کے باعث پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

     ایوان کا اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.