Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14321
    Zaid
    Moderator

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پنجاب میں ایک علیحدہ صوبہ بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔پیر کی سہ پہر ملتان میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا دوسرا سیکرٹریٹ بہاولپور میں قائم کیا جائے گا جسکے لئے وہ جلد علاقے کا دورہ کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی غرض سے آئینی ترمیم کے وعدے پر کار بند ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انکی حکومت جنوبی پنجاب خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے اضلاع بلوچستان اور اندرون سندھ سمیت پاکستان کے دور دراز اورپسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے اسکی آبادی کے تناسب سے کوٹہ مختص کیا جائے گا۔اسلام مخالف پروپیگنڈے اور خاتم النبین حضرت محمدۖ کی شان اقدس میں گستاخی کے واقعات روکنے کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم تمام مسلم ممالک کے سربراہان مملکت سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ اس معاملے پر مشترکہ موقف اپنایا جائے اور اسے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مشترکہ موقف کے ذریعے ہم یورپی یونین اور مغربی ممالک کو یہ بتائیں گے کہ انہیں آزادی اظہار رائے کے نام پر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے گریز کرنا چاہئے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.