- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
جنوبی کوریا کی وزارت معیشت وخزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ تجارتی منافع 25 لاکھ کورین وان جو تقریباً دو ہزار 260 ڈالر بنتے ہیں سے تجاوز کرنے پر جنوبی کوریا کے باشندوں کو 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
حکومت کی جانب سے بٹ کوائن کو مالی اثاثہ کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد یہ نیا اقدام سامنے آیا ہے۔ جنوبی کوریا کے شہریوں کو ہر سال مئی میں ادا کیے جانے والے ٹیکس کے ساتھ بٹ کوائن کی آمدنی پر منافع کی اطلاع بھی دینی ہوگی۔
خیال رہے کہ ایک بٹ کوائن کی قیمت اس وقت 53 ہزار ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ اس کی قیمت میں اضافہ مین سٹریم انڈسٹریز کی جانب سے اس کے استعمال کی اجازت دینے کے بعد سامنے آرہا ہے، گزشتہ دنوں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بٹ کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جس کے بعد اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز ایک بٹ کوائن کی قیمت 58 ہزار 332 ڈالر سے بھی بڑھ گئی تھی۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.