Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 6 days ago by Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7874
    Shaista Khan
    Participant

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 4برس بعد چترال طیارہ حادثہ کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی‘ اس حادثے میں ملک کے معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شہید ہوئے تھے ۔

    روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر طیارے کی تباہی کی اصل وجہ اس کے انجن میں مینوفیکچرنگ فالٹ اور غلط مینٹی نینس تھی جس کی ذمہ دار طیارہ ساز کمپنی ہے تاہم اس سے بھی زیادہ ذمہ دار پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہے جس نے طیارے میں نقائص کے باوجود اسے پرواز کرنے کی اجازت دی ،نشاندہی کے باوجود پی آئی اے حکام نے طیارے کو اگلی یعنی آخری پرواز کے لیے روانہ کردیا ۔

    یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا اور اس پر سوار تمام 48 افراد جاں بحق  ہو گئے تھے۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.