- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 months, 1 week ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں نائب صدر رہنے والے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کا میابی حاصل کرلی۔ 78 سالہ جو بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کے بعد صدارتی انتخاب کے بعد تین روز تک نتائج کے حوالے سے جاری کشمکش اور بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوشکست دیتے کے بعد جو بائیڈن امریکا کے سب سے طویل عمر صدر ہوں گے۔
بائیڈن 20 نومبر 1942ء کو ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تاریخ اور سیاسیات کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کی۔
قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انیس سو اڑسٹھ میں جو بائیڈن نے وکالت کا آغاز کیا۔ اسی دوران وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رکن بن گئے اور 1977ء میں نیو کاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔
جوبائیڈن نے دو شادیاں کیں۔ ان کی پہلی اہلیہ 1973ء میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔ انہوں نے دوسری شادی 1977ء میں کی۔
جوبائیڈن 1973ء میں امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور وہ اس وقت ملکی تاریخ کے پانچویں کم عمر ترین سینیٹر تھے۔
جوبائیڈن کو طویل عرصے تک امریکی سینیٹر رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 1973ء سے 2009ء تک سینیٹر رہے۔
سنہ 2009ء میں جوبائیڈن امریکہ کے 74ویں نائب صدر بنے اور 2017ء تک صدر اوباما کے نائب صدر رہے۔
بائیڈن کو خواتین کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ نائب صدارت کے دوران ان پر یرکرینی کمپنی میں اپنے بیٹے کو ڈائریکٹر بنوانے کاالزام لگا۔
موجودہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن خارجہ امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ووٹرز کو راغب کرنے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں۔
جوبائیڈن 20 جنوبی 2021 سے عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use