Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11693
    Syed Muhammad
    Moderator

    اسلام آباد: پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، جے ایف 17 تھنڈر ڈبل سیٹ بھی فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا ، جبکہ پاک فضائیہ نے بلاک تین کی تیاری شروع کردی ہے ۔ 

    تفصیلات کے مطابق ملکی فضائی دفاع میں  بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ پاکستان ائیر فورس نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی ہے ، پاک فضائیہ کا بلا ک تھری بھارت حاصل کردہ رافیل طیاروں سے بہتر ہے۔




    دوسری جانب جے ایف 17  ڈبل سیٹ طیارے کی بھی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت ہوگئی ہے ، جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے پاک چین تعاون سے تیار کے گئے ہیں۔

    بھارت: لو جہاد مخالف قانون، ایک ماہ میں 16 ایف آئی آر، 54 افراد گرفتار

    چین 14 ڈبل سیٹ طیارے آج پاکستان ائیر فورس کے حوالے کریگا، جن کی فضائی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج ہوگی ، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ائیر فورس میں شامل ہونے والے ڈبل سیٹ طیارے تربیت کے لیے استعمال ہوں گے ، 

    جے ایف تھنڈر بلاک تھری فورتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے ہیں جو اب پاک فضائیہ کے پاس ہوں گے ، ان طیاروں نے اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16 ، ایف /اے 18 اور ایف 15 جبکہ روس کے سخوائی 27 اور فرانس کے میرج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، یہ بھارت کے رافیل طیاروں سے کابہتر ہے۔

    آٹھ  پاکستانی خواتین دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں شامل

    جے ایف 17 بلاک تھری کا انجن طاقتور اور آواز کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ رفتار یعنی ماک دوہزار سے پرواز کرسکتا ہے  ا سمیں خاص کے کم وزن لیکن مضبوط مادے استعمال کیے گئے ہیں جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن  زیادہ نہیں بڑھنے دیتے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن کے ریڈار بھی نہیں دیکھ سکتے۔




    جے ایف 17 بلاک تھری ایسے جدید ترین ریڈار سسٹم سے بھی لیس ہے جسے جام کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام ائیر ڈیفنس سسٹم کے لیے انتہائی مشکل ہے ۔ پائلٹ  کا ہیلمٹ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جو طیارے کے اطراف سے بہتر واقفیت کے علاوہ ہتھیاروں پر بہترین کنٹرول میں مدد کرتا ہے۔

    This article originally appeared on Neo News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.