Jirga Politics

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11591
    Farhan Khan
    Participant

    جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین کی طرف سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈسپلنری کمیٹی نےمتعلقہ ارکان کی رکنیت ختم کردی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق چاروں رہنماؤں کونکالنےکافیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نےکیا،رکنیت سے ہاتھ دھونے والے رہنمائوں میں مولانا شیرانی،حافظ حسین احمد،مولاناگل نصیب،مولانا شجاع الملک شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نےچاروں رہنماؤں کورکنیت ختم کرکےپارٹی سےنکال دیا۔

    نوازشریف کی مبینہ اجازت سے اسرائیل جانے والا شخص سامنے آگیا

    چاروں رہنمائوں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا، ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد چاروں رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    جے یو آئی کی ڈسپلنری کمیٹی کے اراکین آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولاناعبدالحکیم اکبری سمیت دیگرنے پارٹی پالیسی، قیادت کے خلاف تنقید پر چاروں رہنماؤں کو فارغ کرنے کا فیصلہ متفقہ طورپر کیا، ان رہنمائوں کے ساتھ جو پارٹی رہنما پارٹی جماعت کے پروگراموں میں شرکت کریں گے ان کی رکنیت ختم بھی ختم کردی جائے گی۔

    سعودی عرب میں ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب امام مساجد برطرف

    واضح رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پرتنقید کرتے ہوئے ان پر سخت الزامات عائد کیے تھے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.