- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ف میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف علمِ بغاوت بلند کردیا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بھی حمایت کردی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا شیرانی نے جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ فضل الرحمان ہمیشہ سے جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے جلسے جلوس کر رہے ہیں، وہ خود سلیکٹڈ ہیں اور سلیکٹ ہو کر آئے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بھی حمایت کردی اور کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، ذاتی طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں ہوں۔
مولانا شیرانی نے کہا کہ انہیں عمران خان کی کئی پالیسیوں سے اتفاق ہے، عمران خان کی حکومت یہ پانچ سال پورے کرے گی اور اگلے پانچ سال بھی ان کے ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف ان کے جھوٹ بولنے پر ہے۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ بلوچستان میں جے یو آئی کے پرانے کارکن الگ دفتر قائم کریں، جے یو آئی کسی کی جاگیر نہیں، یہ ان کی اپنی جماعت ہے تو اس لیے دوسری جماعت کیوں بنائیں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.