- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں۔
ذرائع وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی وجہ سے کافی پریشان تھے، عبدالحفیظ شیخ بطور وزیر خزانہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہے،عبدالحفیظ شیخ نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
دوسری وجہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ منتخب نمائندے ہی کابینہ کمیٹی کی سربراہی کرسکتے ہیں،عدالت کا ہی فیصلہ ہے کہ منتخب نمائندے ہی کابینہ کے فیصلوں کی توثیق کرسکتے ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے بعد حفیظ شیخ کو مشیرخزانہ سے وزیر خزانہ بنایا گیا تھا،حفیظ شیخ نے 10دسمبر وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئین کے تحت حفیظ شیخ کو چھ ماہ کے اندر قومی اسمبلی یا سینیٹ سےمنتخب ہونا تھا، حفیظ شیخ کی چھ ماہ کی مدت 9جون کو بطور وزیر خزانہ ختم ہونی ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اور بجٹ کی تیاری کے حوالے سے وزارت خزانہ کا اہم کردار ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات اور بجٹ کے لیے منتخب نمائندے کو قلم دان دینے کا فیصلہ کیا، حماد اظہر کی جانب سے دو مرتبہ بجٹ پیش کرنے کے پیش نظر انہیں وزیرخزانہ بنایا جارہا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.