Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12432
    Aliya Sultan
    Participant

    وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور خود قرنطینہ کرلیا‘۔

    اپنے مختصر پیغام میں انہوں نے تمام لوگوں سے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی درخواست کی۔

    خیال رہے کہ متعدد وفاقی وزرا اور دیگر سیاسی رہنما کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری سمیت متعدد سیاستدانوں کے کورونا نتائج مثبت آچکے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا بھی کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں بلوچستان کے سابق گورنر سید فضل آغا، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کلثوم پروین، پی ٹی آئی پنجاب کے ایم پی اے شاہین رضا، وزیر برائے انسانی آبادکاری غلام مرتضیٰ بلوچ، ایم این اے منیر خان اورکزئی اور پی ٹی آئی کے میاں جمشید دین کاکاخیل ان سیاستدانوں میں شامل ہیں جو وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.