Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14489
    Zaid
    Moderator

    اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد حسین نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں آزاد اور غیرجانبدار میڈیا یقینی بنایا جائے گا۔صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آزادی صحافت کو ایک بنیادی جمہوری اور آئینی حق گردانتی ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیاکہ ملک میں میڈیا کی سنسر شپ کا کوئی تصور نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت میڈیا کی طرف سے سیلف ریگولیشن کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔وزیراطلاعات نے یقین دلایا کہ حکومت آزاد اورذمہ دارمیڈیاکی ترقی میں تعاون جاری رکھے گی اور تمام صحافیوں کے تحفظ وسلامتی کو یقینی بنایاجائے گا۔

    اس سے پہلے اپنے ٹویٹس میں اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے ان صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر، فلسطین اور دوسرے علاقوں میں صحافیوں کو سچ لکھنے پر روزانہ مشکلات سے گزرنا پڑتا ہوے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس سال خصوصاً نوجوان صحافیوں کیلئے نئے منصوبے لائے جائیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.