Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7807
    admin
    Keymaster

    حکومت نے بین الاقوامی پروازوں پرعائد پابندی اٹھالی ہے۔تربت اور گوادر کےسوا ملک بھر سے بین الاقوامی پروازوں کوآپريٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

    سماء ٹی وی کے مطابق  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا ہے۔پاکستان کے ہوائی اڈوں پر250 کے قريب پروازيں آئيں گی۔کرونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پرعملدرآمد ہوگا۔

    کارگو، خصوصی اور سفارتی پروازیں بھی آپریشن جاری رکھ سکیں گی۔تمام ائیر لائنز کو آپریٹنگ قواعد پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

    اس کےعلاوہ صرف ان مسافروں کا کرونا ٹيسٹ ہوگا جن ميں علامات ہونگی بکہ باقی لوگ بٖغيرٹيسٹ کے گھروں کو جائيں گےمگربيرون ملک سےآنے والےتمام مسافروں کو 14 روز کے ليے خود کو گھروں ميں قرنطينہ کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشنز کی بحالی خصوصی طور پر بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کےلیے کی گئی ہے جنھیں اس بحران سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے لیکن انھوں نے ہمت اور استقامت سے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں،حکومت پاکستان ان کو سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

    واضح رہے کہ محکمہ پنجاب نے ايئرپورٹس پر مسافروں کی کرونا وائرس اسکریننگ کا طریقہ کار تبدیل کرديا گيا۔ بغیرعلامات والے مسافروں کو ايئرپورٹ سے گھر جانے کي اجازت ہوگی۔علامات والےمسافرايئرپورٹ پر ٹيسٹ کرائيں گے اور منفی رپورٹ آنے تک قرنطينہ سنٹرز ميں رہيں گے۔

    مسافروں کی اسکریننگ کی نئی گائيڈ لائنز پر آج بروز ہفتہ 20 جون سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.