- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
حکومت نے بدعنوان عناصر سے 541 ارب روپے سے زائد واگزار کرائے ہیں اور بیرون ملک سے لوٹی ہوئی اربوں روپے کی رقم واپس لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
یہ بات وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے آج شام اسلام آباد میں مشیر برائے احتساب اورداخلہ مرزا شہزاد اکبر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے اور اس کی تحقیقات کی روشنی میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر مرزا شہزاداکبر نے کہا کہ حکومت نے صرف پنجاب میں قبضہ مافیا سے 200 ارب روپے مالیت کی 8700 کنال سے زائد اراضی واگزار کرائی ہے جن میں اکثریت سیاستدانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان زمینوں پر مختلف سیاستدانوں یا قبضہ مافیا نے بدعنوان عناصر کی مدد سے قبضہ کر رکھا تھا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.