Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15179
    Zaid
    Moderator

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔عالمی منڈی میں قیمیتں بڑھنے کے باوجود  عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110.76 روپے برقرار رہے گی۔مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77.65 روپے برقرار رہے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.