Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12713
    Zaid
    Moderator

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں کی سہولت کیلئے ان کی فصلوں کی مناسب قیمتوں کے حصول اور زرعی آلات کی سستے نرخوں پر دستیابی کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

    انہوں نے جمعہ کے روزغازی بروتھا میں کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مڈل مین کسانوں سے زیادہ کمائی کر رہا ہے اور حکومت ان کو فصلوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی ادائیگی سے کسانوں کی مدد کرے گی۔

    عمران خان نے کسانوں کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے انہیں جعلی اور غیرمعیاری زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔

    کسانوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ حکومت سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کھادوں کی خریداری، زرعی ادویات اور معیاری بیجوں کے حصول میں کسانوں کی مدد کرے گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.