Jirga Politics

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15157
    Zaid
    Moderator

    اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

    اتوار کے روز اپنے متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا جس کے باعث ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا۔

    موجودہ معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چار ہزار ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی ملک میں ایک ہزار ارب روپے بھیج کر ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔

    وزیر اطلاعات نے کہاکہ گندم، چاول، گنے اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت کیلئے گیارہ سو ارب روپے مختص کئے گئے جس سے کاشتکاروں کی قوت خرید میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹریکٹروں کی فروخت میں چونسٹھ فیصد اضافہ ہوا جبکہ کھادوں اور زرعی ادویات کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ چودھری فواد حسین نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں اس ماہ کی ستائیس تاریخ کو دو ارب اکیس کروڑ روپے کی مالیت کے حصص کی خریدوفروخت سے نیا ریکارڈ قائم ہوا اس وقت پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.