Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12583
    Zaid
    Moderator

    حکومت کی تین رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے تمام مسائل باہمی مشاورت اور خوش اسلوبی سے جلد حل کر لئے جائیں گے۔

    بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ پیش کرنے تک خصوصی الاؤنس کی شکل میں ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے تیار ہے۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ تنخواہ اور پنشن کمیشن کی سفارشات اگلے بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں تاہم انہوں نے یہ بات واضح کی کہ کوئی ریلیف ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا جائے گا۔

    پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ملازمین کی بہبود چاہتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل ہماری اہم ترجیح ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.