• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15147
    Shaista Khan
    Participant

    لاہور: خاتون اوّل بشریٰ عمران نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شیخ ابو الحسن شاذلی لائبریری کا افتتاح کر دیا۔

    وائس چانسلرویمن یونیورسٹی ڈاکٹربشریٰ نے اس موقع پر کہا، آج کا دن تاریخی دن ہے، طلبہ کے لیے رہنمائی سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا، شیخ ابوالحسن شازلی 13 ویں صدی کے عظیم بزرگ تھے، ساری زندگی اسلام کی ترویج پر صرف کی۔ کہا کہ، ریسرچ سنٹر ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد کرے گا، اس سے صوفی ازم کی تعلیمات کو فروغ ملے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ، ریسرچ سنٹر اور ای لائبریری کی رسائی جیل اور یتیم خانوں کو بھی حاصل ہوگی، یہ ان لوگوں کے لیے احسن اقدام ہے جنہیں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں آتیں۔

    ڈاکٹربشریٰ نے مزید کہا، ہم بزرگان دین کی تعلیمات کو سینے سے نہیں لگائیں گے تو دنیا میں ترقی نہیں کرپائیں گے۔

    خاتون اول بشریٰ عمران کو وی سی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے سوینئر پیش کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.