- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 2 weeks ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خاتون کے ہاتھوں میک اپ کرانے کی تصاویر کے معاملے کی وضاحت کردی ۔
ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جس خاتون کے ساتھ ان کی تصاویر آئی ہیں وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں، انہوں نے میرا ایک کمرشل کیلئے میک اپ کیا تھا ۔
آفریدی نے کہا کہ عمومی طور پر ان کا میک اپ مرد میک اپ آرٹسٹ کرتے ہیں لیکن اس روز دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون نے ان کا میک اپ کیا۔ انہوں نے کبھی ٹی وی پر خود کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی، تصویر دیکھ کر جس کا جو دل کرتا ہے کہہ سکتا ہے ، یہ اس کا حق ہے۔
خواتین کے کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے شاہد آفریدی ن کہا کہ ان سے ایک بار مذاق میں سوال پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے بھی مذاق میں کہہ دیا تھا کہ لڑکیاں کھانا بناتے ہی اچھی لگتی ہیں۔ یہ سب والدین کی مرضی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو جو مرضی سپورٹس کھلائیں، میرا ان باتوں سے کیا تعلق، مجھے بس یہ پتہ ہونا چاہیے کہ میری بچیوں کی تربیت کیسی ہورہی ہے اور یہی میرے لیے اہم ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے شاہد آفریدی کی ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ماضی میں ایک میچ کی تقریب کے دوران آفریدی نے خاتون کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کی خاتون سے میک اپ کرانے کی تصاویر سامنے آنے پر لوگوں نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ان کا وزیراعظم بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ’باقی کل کو کیا ہونا ہے یہ تو اللہ کو بہتر پتہ
ہے۔‘ مزید جانیے اردو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں#ShahidAfridi #Cricket #Sports #Pakistan #PMImranKhan #PTIhttps://t.co/aIyrAm03pi— Urdu News (@UrduNewsCom) October 4, 2020
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use