- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Islamic Corner
مکہ المکرمہ(ویب ڈیسک) خانہ کعبہ میں بزرگ معتمرین اور نمازیوں کے لیے بیٹری سے چلنے والی نئی وین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو احاطہ مسجد الحرام میں آمد و رفت کے لیے استعمال ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے احاطے میں بزرگ اور معذور نمازیوں کو لانے لے جانے کے لیے نئی وین سروس کا افتتاح حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کردیا ہے۔
امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد حرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کورونا احتیاطوں پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حرم شریف میں آنے والے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلہ رکھیں، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی کریں اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپیں۔
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ نئی کار سروس کے لیے متعدد مقامات مختص کردیئے گئے ہیں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.