Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14533
    Zaid
    Moderator

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اسپیکر اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ختم نبوتﷺ پر قانون سازی کا کریڈٹ پنجاب اسمبلی کو دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پر سیاسی جماعتیں اور حکومت اکٹھی ہے ختم نبوتﷺ ایمان کا اہم ترین حصہ ہے۔

    پنجاب اسمبلی کااجلاس دو گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر پرویز الٰہی کی صدارت شروع ہوا،اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اس حوالے سے قانون سازی کا کریڈٹ سب سے پہلے پنجاب اسمبلی کو جاتاہے، وزیراعظم نے ختم نبوت کے معاملے پر جرات مندانہ موقف اپنایا ۔

    ایوان سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بولےناموس رسالتؐ اور ختم نبوت پر وزیراعظم کا دوٹوک موقف پوری قوم کے لیے قابل فخر ہے،عقیدہء ختم نبوت پر دوسری کوئی رائے نہیں، یہ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے ۔

    پرائیویٹ ممبر ڈے پر حکومت کی جانب سے سرکاری کارروائی کرنے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ کارروائی مکمل ہونے پراجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیاگیا۔

    This article originally appeared on 92News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.