Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10273
    Syed Muhammad
    Moderator

     

    پاکستان میں جے ایف لڑاکا طیاروں کی تیاری اس کی مثال ہے :مجاہد انور خان

    اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ، نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان کے ساتھ ملاقات میں پاک فضائیہ اور نسٹ کے درمیان تدریسی پروگراموں اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

    بعد ازاں ایئر چیف نے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری اور اس کی صلاحیت حاصل کرنا محتاجی سے نجات اور خودانحصاری کے حصول کیلئے ضروری ہے ۔

    پی اے ایف بھی اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کی مثال پاکستان میں جے ایف سترہ لڑاکا طیاروں کی تیاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ کی عالمی ساکھ، عمدہ ریسرچ اور ٹیکنالوجیز پر زور، ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے قومی مسائل کے ازالہ پر اس کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ایئر چیف نے یونیورسٹی میں پودا لگایا اور پہلی بار کارڈئیک سٹنٹ تیار کرنے والے نسٹ کے ادارے اینوویٹو ہیلتھ ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.