- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
دبئی (پی این آئی )متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے محکمہ صحت نے نرسنگ کے شعبے میں ملازمین کوبھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے نرسنگ کے شبعے سے وابستہ افراد کے لیے ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ڈی ایچ اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ماہ کے معاہدے پر ملازمت دی جائے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر معاہدے کو بڑھا بھی دیا جائے گا۔
ڈی ایچ اے نے بتایا کہ کامیاب امیدوار کو دیگر مراعت سمیت ماہانہ 8 ہزار درہم تنخواہ دی جائے گی۔ خواہش مند افراد کے لیے ایک ای میل ایڈریس بھی جاری کیا گیا ہے جس پر وہ اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت اور روک تھام نے بھی مختلف شعبوں میں ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھرتیاں شعبہ صحت اور ٹیکنالوجی میں کی جائیں گی۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.