• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10895
    Shaista Khan
    Participant

    دبئی: برطانیہ کے روزنامہ ایکسپریس اور دیگر خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا (46) کے اپنے باڈی گارڈ رسیل فلاور (37) سے ناجائز تعلقات تھے۔ انہوں  نے باڈی گارڈ کو ان کے تعلقات کے بارے میں خاموش رہنے کے لئے تقریبا 12 کروڑ روپئے بھی دیئے تھے۔

    دبئی کے حکمران نے شہزادی حیا کو بتائے بغیر ہی انہیں شرعی قانون کے تحت فروری 2019 میں طلاق دے دی تھی ۔ حیا کا باڈی گارڈ شادی شدہ تھا لیکن افیئر کی وجہ سے باڈی گارڈ کی شادی ٹوٹ گئی۔ شہزادی حیا دبئی چھوڑ چکی ہیں اور وہ کئی سالوں سے یوکے میں مقیم ہے۔

    حیا نے بچوں کی تحویل سے متعلق برطانیہ کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا اور فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔ حیا اپنے باڈی گارڈ کو کافی مہنگے تحائف دیتی تھی جس میں 12 لاکھ کی گھڑی اور 50 لاکھ کی بندوق جیسی چیزیں شامل تھیں۔ حیا دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی اور چھوٹی بیوی تھیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.