• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11230
    Syed Muhammad
    Moderator

    مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت 108  یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

    سیکولر بھارت کا سیاہ چہرہ قطب مینار سے ملحقہ مسجد یاقوت الاسلام گراکر مندر بنانے کی تیاریاں

    یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیر قبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصی میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.