- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید چھ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے آج جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اس ماہ کے دوران بھارتی فوج اب تک کم از کم اٹھارہ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہدا کے جسد خاکی کی تدفین ان کے خاندانوں کی مرضی اور موجودگی کے بغیر نامعلوم مقامات پر کرنا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے سفاکانہ طرزعمل اوراخلاقی دیوالیہ پن کا مظہر ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ کسی بھی قسم کا ظلم و ستم اور طاقت کا استعمال کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا جواپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ترجمان نے عالمی برادری سے پاکستان کے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب کرے۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.