• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13569
    Aliya Sultan
    Participant

      دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔  ویٹی کن میں ہونے والی تقریب میں پوپ فرانسس نے خصوصی خطاب کیا۔

    ویٹی کن میں ہونےو الی تقریب میں پوپ فرانسس نے شمع روشن کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وبا کے دنوں میں امید کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔

    فرانس کے اسٹورز میں چاکلیٹ سے تیار روایتی انڈے رکھے گئےہیں، وبا کے باوجود ایسٹر کے موقع پر چاکلیٹ اورمٹھائیوں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔

    وزیر خارجہ نے بھی پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

    قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اس موقع پر مسیحی ارکان پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔

    اپنے تہنیتی پیغا م میں سپیکر نے کہاکہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اﷲ تعالیٰ نے انسانیت کو محبت ،امن ،برداشت اور بھائی چارے کا درس دینے کیلئے دنیا میں بھیجا۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان آئین اور قائد اعظم کے رہنما اصولوں کے مطابق ملک میں تمام اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

    ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دیتا ہے اور آئین پاکستان اقلیتوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں طور پر حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔

    انہوں نے مسیحی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صرف کریں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.