• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10538
    Shaista Khan
    Participant

    ویب ڈیسک – دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی اٹھارہ سالہ لڑکی نے تیسری بار عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست  گجرات سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ  نیلانشی نے 2018 میں پانچ فٹ چھ انچ لمبے بال ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 2019 میں  نیلانشی کے بال چھ فٹ دو انچے لمبے ہو گئے اور دوسری بار اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔

    خون کی کمی تیزی سے پوری کرنے والا جادوئی پھل

    رواں برس نیلانشی نے 6 فٹ سات انچ لمبے بال ہونے پر تیسری بار عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

    اپنے لمبے بالوں کے راز سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ کم عمر میں ایک مرتبہ میرے غلط بال کاٹ دیئے گئے تھے جس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ آئندہ کبھی بھی بال نہیں کٹواؤں گی۔

    کیا موبائل فون کا استعمال واقعی دماغ پر اثر انداز  ہوتاہے؟ حیرت انگیزانکشافات

    انہوں نے بتایا کہ میں نے بغیر کسی وجہ کے ہی بال بڑھائے ہیں، کبھی بھی میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ مجھے لمبے بالوں پر کوئی عالمی ریکارڈ مل جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ میرے بال سنوارنے میں مدد کرتی ہیں، ہفتے میں دو سے تین مرتبہ بالوں پر تیل لگاتی ہوں اور ایک دفعہ دھوتی ہوں۔

    This article originally appeared on Hum News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.