• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #18229
    Zaid
    Moderator

    گلاسگو : دنیا کی 6 بڑی کمپنیوں نے پٹرول ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ماحولیاتی آلودگی اور پوری دنیا میں بدلتی آب و ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ ماحول دوست گاڑیاں بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

    برطانوی میگزین رپورٹ کے مطابق دنیا کی 6  بڑی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیوں  نے ماحول دوست قدم اٹھاتے ہوئے  2040 تک پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

    گلاسگو میں جاری ماحولیاتی کانفرنس کے دوران گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے یہ عہد کیا کہ وہ آب و ہوا کو آلودگی سے بچانے میں جو کردار ادا کرسکےتو وہ کرینگے ۔

    سوئیڈن کی والوو، امریکا  کی فورڈ اور جنرل موٹرز، جرمنی کی ‘مرسٹڈیز بینز، چین کی بی -وائی -ڈی ‘اور ‘جیگوار لینڈ روور ‘نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.