• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13491
    Syed Muhammad
    Moderator

    دنیا کے بیشتر ملکوں میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔اماراتی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے دنیا کے بیشتر ملکوں میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق اتوار 11 اپریل کو کہیں رمضان کا چاند نظر نہیں آئے گا اور ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا جب کہ پیر 12 اپریل کو ٹیلی سکوپ کے ذریعے چاند دیکھا جاسکےگا۔

    ماہرین کے مطابق شعبان کا مہینہ بیشتر مسلم ملکوں میں 15 مارچ 2021 کو شروع ہوا ہے،  اس تناظر میں بیشتر مسلم ممالک رمضان کا چاند 29 شعبان پیر 12 اپریل کو دیکھنے کی کوشش کریں گے اور  پیر کو مسلم دنیا میں مختلف مقامات پر چاند نظر آنے کا امکان ہے لہذا منگل 13 اپریل سے رمضان کا آغاز ہوگا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.