Jirga Sports

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 weeks ago by Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7969
    Zaid
    Moderator

    لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا 31 رکنی سکواڈ اتوار کی صبح لاہور سے چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے مانچیسٹر کے لیے روانہ ہوگیا۔ سکواڈ میں 20 کھلاڑیوں اور 11 رکنی سپورٹ سٹاف شامل ہے۔ قومی سکواڈ کو اگست، ستمبر میں میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

    مانچسٹر پہنچنے کے بعد قومی سکواڈ وورسٹرشائر روانہ ہوگاجہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ اس دوران قومی سکواڈ 14 روز تک قرنطینہ میں گذاریں گے تاہم یہاں انہیں پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوجائے گی۔انگلینڈ روانہ ہونے والا پاکستان کا پہلا گروپ ان کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف میں مشتمل ہے۔

     کھلاڑیوں میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم(نائب کپتان)، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شا ن مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ۔ بائیں ہاتھ کے سپنر ظفر گوہر انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ انہیں صرف پری میچ تیاریوں کے لیے سکواڈ میں شامل ہیں۔ سپورٹ سٹاف میں منصور رانا (منیجر)، مصباح الحق (ہیڈکوچ)، یونس خان(بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باولنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ(ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری (سیکورٹی منیجر) اور رضاکیچلو(میڈیا اینڈ ڈیٹیجٹل کنٹینٹ منیجر) شامل ہیں۔ کلف ڈیکن اور وقار یونس بالترتیب جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ شعیب ملک کی 24 جولائی کو روانگی متوقع ہے۔

    Source Nawaiwaqt

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.