Jirga Sports

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13573
    Syed Muhammad
    Moderator

    جوہانسبرگ: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو  17 رنز سے شکست دے دی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 341 رنز بنائے۔

    پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے امام الحق اننگز کے دوسرے ہی اوور میں لنگی نگیدی کو وکٹ دے بیٹھے۔اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 63 رنز ی ساجھے داری قائم کی۔گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے بابر ایک مرتبہ پھر اچھی فارم میں نظر آئے لیکن 31 رنز بنانے کے بعد اینرج نوکیا کی وکٹ بن گئے۔جب 11 رنز فہیم اشرف آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی ٹیم 205 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید قومی ٹیم جلد پویلین لوٹ جائے گی لیکن فخر زمان نے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا۔فخر نے ہمت نہ ہاری اور حارث رؤف کے ساتھ مل کر اسکور کو 312 تک پہنچا دیا اور اس دوران فاسٹ باؤلر نے صرف ایک رن بنایا۔ڈبل سنچری سے چند قدم کے فاصلے پر وکٹوں کے درمیان سست روی کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان رن آؤٹ ہو گئے اور کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری اسکور نہ کر سکے۔اوپننگ بلے باز نے 155 گیندوں پر 8 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 193 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ نے میچ میں 17 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

    فخر زمان کو شاندار  اننگز کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.