- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
نائیجریا میں 49 سالہ ڈیکنیس ڈورس لیوی نے چار لڑکیوں اور دولڑکوں کو جنم دیا ہے۔ خاتون کے ہاں چار سال قبل بھی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جڑواں بچوں کے والدین نے چھ بچوں کے نام انگریزی حرف ایم سے شروع ہونے والے نام رکھے ہیں یعنی مریکل، میرسی، میرٹ، ماروس، مارویلز اور میرابل۔ جوڑے کے 8 بچے ہوچکے ہیں جس پروہ بہت خوش ہیں۔
حیران کن طور پر بچوں کی پیدائش گھر پر ہی ہوئی جس میں محلے کی چند خواتین نے مدد کی تھی۔ ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن کی شادی 1994 میں ہوئی تھی تاہم وہ 21 برس تک ماں بننے سے محروم رہیں۔ پہلی بار 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے بتایا کہ 21 سال بعد جڑواں اور اب 6 بچوں کی پیدائش کی وجہ دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج اور مساج ہے۔ یہ اولاد سے محروم جوڑوں کے علاج کا مقامی طریقہ ہے جو صدیوں سے رائج ہے۔
واضح رہے کہ 2009 میں امریکی خاتون بیک وقت 8 بچوں کو جنم دیکر امریکا میں ہی 1997 میں 7 بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ توڑا تھا جو تاحال برقرار ہے۔
This article originally appeared on Neo News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.