Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9437
    Zaid
    Moderator

    ویب ڈیسک: ضلعہ اوکاڑہ کے شہر دیپالپور میں والدین کی غیر موجودگی میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر چاقو کے زور پر 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق بستی نور محمد کی رہائشی لڑکی کے والدین اپنے قریبی عزیز کی فوتگی پر گئے ہوئے تھے اور وہ گھرمیں اپنی 9 سالہ بہن کے ساتھ تھی۔ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم ناظم علی گھر میں داخل ہوا اور چاقو دکھا کر لڑکی کا ریپ کیا۔

    لڑکی کی چیخ و پکار پر دوسرے کمرے سے چھوٹی بہن آگئی جس کے باعث ملزم گھر سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کے والد کے مطابق ملزم نے ان کی بیٹی کو چاقو سے گلا کاٹنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ بچی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا.

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.