• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10727
    Shaista Khan
    Participant

    دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف یہ ہوا کہ رات گئے کھانے پینے کی عادت سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔اس سے قبل ماہرین انسانوں متنبہ کرتے چلے آئے ہیں کہ رات کے وقت کھانے سے موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے اور وزن بھی بڑھتا ہے، لیکن امریکا میں ہوئی نئی تحقیق نے ماضی کی تمام تحقیقی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔

    تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رات گئے کھانے سے جسم پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کھانے کی اشیا میں کیلوریز کی مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہوگا، زیادہ کیلوریز سے وزن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    گوگل میپ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا 

    طبی تحقیق کے لیے زیادہ جسمانی وزن والے 41 افراد کو شامل کیا گیا، اس دوران ان کا مشاہدہ 12 ہفتوں تک ہوا، دو حصوں میں تقسیم گروہ کے تمام افراد کو ایک جیسا صحت بخش کھانا اس تحقیق کے دوران فراہم کیا گیا۔تحقیق سے دریافت ہوا کہ جسم پر موٹاپا یکساں کیلوریز نہ ہونے سے آتا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ ہمیں خیال تھا جلدی کھانا کھانے والے افراد کا جسمانی وزن زیادہ کم ہوگا لیکن دونوں گروپس میں کوئی فرق سامنے نہیں آیا۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے رات گئے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، جسمانی وزن میں کمی کے لیے وقت سے زیادہ اہم یہ ہے کہ غذا کیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.