Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11239
    Shahid Masood
    Participant

    بھارت میں حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے کسانوں کے بارے میں قوانین کے حوالے سے مودی حکومت پر ایک بار پھرتنقید کی ہے ۔

    ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ کو ٹیگ کیا جس میں دعوی کیاگیا تھا کہ مختلف وجوہات کی بناء پر گزشتہ سترہ روز میں احتجاج کرنے والے گیارہ کسان زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

    راہول گاندھی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ زرعی قوانین کی منسوخی کیلئے کسانوں کو اور کتنی جانیں قربان کرنا پڑیںگی۔

    دوہفتے سے زائد عرصے کے دوران مودی حکومت اورکسانوں کے نمائندگان کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کے تقریباً پانچ دور ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.