Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9436
    Zaid
    Moderator

    ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بہنوئی نے دوست کے ساتھ ملکر اپنی 13 سالہ سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    رحیم یار خان کے عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی ایک شخص نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی بڑی بیٹی حاملہ تھی جس کی دیکھ بھال کیلئے چھوٹی بیٹی کو بھیجا تھا۔ وہاں داماد نے دوست کے ساتھ ملکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور شدید جسمانی تشدد کرکے لڑکی کو بے ہوش کردیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.