Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9773
    Shaista Khan
    Participant

    بھارتی فلم انڈسٹری کے کھلاڑی بھیا اکشے کمار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ روزانہ گائے کا پیشاب پیتے ہیں، انہوں نے ایک بار ہاتھی کے فضلے سے بنی ہوئی چائے بھی پی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیلی ویژن کے ایڈونچرر بیئر گریلز کے ساتھ ایک انسٹاگرام لائیو چیٹ میں اکشے کمار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ آیورویدک وجوہات کی بنا پر روزانہ گائے کا پیشاب پیتے ہیں۔

    اکشے کمار نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے بیئر گریلز کے ساتھ مل کر ہاتھی کے فضلے کی بنی چائے بھی پی تھی۔ اس لائیو سیشن میں اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھیں۔ ہما قریشی کے تعجب کا اظہار کرنے پر بیئر گریلز نے وضاحت کی کہ ان کے سامنے ہاتھی آگیا تھا تو اس لیے انہوں نے اس کے فضلے کی چائے پی لی۔

    یاد رہے کہ مشہور ومعروف اداکار اکشے کمار اس وقت اسکاٹ لینڈ میں بھارتی اداکارہ لارا دتہ ، ہما قریشی و دیگر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم بیل باٹم کی شوٹنگ میں مصرف ہیں ۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.