- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Islamic Corner
لاہور: پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے مفتیان کرام نے روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے مشترکہ فتویٰ جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان،سعودی عرب،جامعۃ الازہر اور یواےای کے دارالافتا نے فتویٰ جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ’روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانا جائز ہے‘۔ فتوے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
درالافتا پاکستان کے صدر اور چیئرمین پاکستان علما کونسل نے جاری اپنے بیانات میں واضح کیا کہ مشترکہ فتوے کی روشنی میں روزے کی حالت میں ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔
دارالافتا کے صدر کا کہنا تھا کہ ’ہرانسان کوکروناویکسین لگوانی چاہیے‘۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو وائرس سے بچانے کے لیے کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، پاکستان میں بھی 50 سال اور اُس سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔
اسلامی کلینڈر کے حساب سے شعبان المعظم کے مہینے کے بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوگا، چونکہ شعبان کا مہینے تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن اور رمضان المبارک کی آمد آمد ہے تو فرزندان اسلام کے ذہنوں میں میں یہ سوال زیر گردش تھا کہ ’کیا وہ روزے کی حالت میں ویکسین لگوا سکتے ہیں‘۔
قبل ازیں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات کے مفتیان نے بھی روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانے کو جائز قرار دے چکے ہیں۔
Source: ARY News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.