- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 2 weeks ago by
Shahid Masood.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
روس اور فرانس نے آذربائیجان اور آرمینیائی افواج کے درمیان جنگ بندی کی پھر اپیل کی ہے اور ایسے میں سرکاری طورپر بتائی جانے والی اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اوران کے فرانسیسی ہم منصب عمانوئیل میکروں نے ٹیلی فون پرہونے والی بات چیت پرمشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ MINSK میں جنگ بندی کی جاسکے۔
روس نے آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کو شورش زدہ جنوبی کوہ قاف کے علاقے میں صدیوں پرانے تنازعے پر بات چیت کی میزبانی کی بھی پیشکش کی۔
واضح رہے کہ آذربائجان کی وزارت دفاع نے اب تک لڑائی میں 2300 آرمینی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ آرمینیا کے 130 ٹینک، 200 سے زائد آرٹلری اور میزائل سسٹم، 25 فضائی دفاعی نظام کو بھی تباہ کرنے سے متعلق بھی کہا ہے۔
دوسری جانب سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں لڑائی کی شدید مذمت کی گئی ہے اور دونوں فریقوں سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use