• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12114
    Shahid Masood
    Participant

    روس کا ایک مال بردار بحری جہاز ترکی کے صوبے بارتن (BARTIN) میں ساحل کے قریب بحر اسود میں ڈوب گیا۔

    مقامی حکام کے مطابق امدادی ادارے سمندر میں پھنسے ہوئے عملے کے پندرہ ارکان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں جبکہ 6 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

    بارتن کے گورنر Sinan Guner نے کہا ہے کہ جہاز کو ساحل سے 200 میٹر کے فاصلے پر کھلے سمندر میں ڈوبتے دیکھا گیا۔ جہاز کے عملے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کوسٹل سکیورٹی گروپ کمانڈ آفس کی کشتیوں نے 6 افراد کو بچا لیا ہے اور 12 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق روسی پرچم بردار کارگو بحری جہاز  کے لئے امدادی کاموں میں تعاون کے لئے ترک بحریہ ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ایک بحری جہاز کو فرائض سونپ دئیے گئے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.