Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9309
    admin
    Keymaster

    مانیٹرنگ ڈیسک – روسی فیڈریشن کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری وی گراسی موف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ 

    وہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا کے ساتھ ماسکو میں گفتگو کر رہے تھے۔

    ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ عسکری تعاون اور علاقائی سلامتی کی جہتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس شنگھائی تعاون تنظیم کی دفاع اور سکیورٹی تعاون کانفرنس میں شرکت کیلئے روس کے دوروزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.