• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12147
    Zaid
    Moderator

    ایران نے ترکی کے ساتھ دوطرفہ ریل تعاون کے فروغ کیلئے تین معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ حالیہ معاہدے کے مطابق یہ کارگو ریل سروس اسی سال سے باقاعدگی سے چلائی جائے گی۔

    ایران کے محکمہ ریلوے کے مطابق تینوں معاہدوں سے ترکی کے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ریل روابط میں بہتری آئے گی۔

    اس سروس کو آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔

    پاکستانی حکام کا خیال تھا کہ اس ریل گاڑی سے وسطی ایشیا اور یورپ تک پاکستان کے لیے راستے کھل جائیں گے، جس سے ان ممالک میں بہتر تجارتی تعلقات استوار ہو سکیں گے۔

    یاد رہے کہ یہ سروس سنہ 2009 میں شروع کی گئی تھی مگر رواں برس کوئی بھی ٹرین اس روٹ پر نہ چل سکی جس کی وجہ سے ان تین ممالک نے اس کی 2021 میں بحالی پر اتفاق رائے کیا ہے۔ اس سروس کا آغاز پاکستان کے سابق صدر صدر آصف زرداری، ایران کے صدر احمدی نژاد اور ترکی کے صدر عبداللہ گل کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد ہوا تھا۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.