Jirga Sports

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10446
    Syed Muhammad
    Moderator

    راولپنڈی: دوسرے ون ڈے میں مہمان زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 207 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جو صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا گیا۔

    پاکستانی اننگز کی خاص بات کپتان بابر اعظم کی ناٹ آؤٹ اننگز تھی۔ انہوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے۔ انہوں نے صرف 74 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستانی ٹیم نے صرف 32 اعشاریہ دو اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے 208 رنز بنائے اور زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

    کرس گیل نے ٹی 20 میں ایک ہزار چھکے لگا ڈالے

    دیگر بلے بازوں میں اوپنر امام الحق 49، عابد علی 22، حیدر علی 29 اور افتخار احمد 16 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت کر اپنے نام کر لی ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 206 رنز بنائے تھے۔ شان ولیمز کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر زیادہ سودمند ثابت نہیں ہوا۔ پاکستانی باؤلرز نے زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا جس سے وہ پاکستان کو زیادہ ہدف دینے میں ناکام رہے۔

    پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی 

    زمبابوے کی جانب سے صرف شان ولیمز کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 70 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ٹیلر 36 جبکہ بی بی چاری 25 رنز بنا سکے۔

    پاکستان کی جانب سے نوجوان باؤلر افتخار احمد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 رنز کے عوض زمبابوے کے پانچ کھلاڑیوں کو واپسی کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ محمد موسیٰ 2 جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    This article originally appeared on Dunya News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.