Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12083
    Syed Muhammad
    Moderator

    سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف انتقال کرگئیں۔

    اہلخانہ کے مطابق بیگم زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں جن کا آج انتقال ہوا۔

    زرین مشرف اپنے صاحبزادے کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم تھیں، عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے اُن کی طبیعت ناساز تھی۔ زرین مشرف کی تدفین دبئی میں ہی کی جائے گی۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین ملک نے پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا اور اُن کے انتقال کو پاکستان کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی جبکہ رب سے دعا کی کہ وہ سوگواران کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

    بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہیں سے ہی مکمل کی، بعد ازاں مزید تعلیم کے حصول کے لیے دہلی یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے انگریزی لٹریچر میں گریجویشن کی سند حاصل کی۔

    زرین مشرف کی کم عمری میں شادی ہوگئی تھی، اُن کے والد برٹش انڈین حکومت کے دور میں وزارت خارجہ کے دفتر میں بطور اکاؤنٹینٹ ملازمت کرتے تھے۔

    شادی کے بعد زرین مشرف کے ہاں تین لڑکوں کی پیدائش ہوئی، جن میں سے سب سے بڑے جاوید مشرف ہیں جن کا تعلق مصر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پرویز مشرف اور تیسرے بیٹے نوید مشرف ہیں جو امریکا میں مقیم ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.